اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں آج رات ایرانی عوام گھروں، سڑکوں میں اور گلی کوچوں میں اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائیں گے جبکہ کل جشن آزادی کی ریلیوں میں بھر پورشرکت کر کے ایک بار پھر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی امنگوں اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد اور امریکہ،اسرائیل اور عالمی سامراج سے نفرت و بیزاری کا اظہارکریں گے۔
بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری کے دن نکالے جانے والے جلوسوں میں ایرانی عوام کی شرکت ان کامیابیوں کے لئے ہوگی جو ایرانی قوم نے سفارتی ، اقتصادی، سائنسی اور سیاسی شعبوں میں علاقائی اور عالمی سطح پرحاصل کی ہیں ۔
سحرعالمی نیٹ ورک جشن آزادی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔
/129
10 فروری 2020 - 07:49
News ID: 1009176
ایران میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں اور بڑی بڑی عمارتوں اور شاہراہوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔